21

گندمی رنگ،باوقار شخصیت اور سنجیدہ انداز “نازلی نصر “

گندمی رنگ،باوقار شخصیت اور سنجیدہ انداز “نازلی نصر ”
پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہرے دور کی نمائندہ اداکارہ جنہوں نے اپنی سادگی اور جاندار اداکاری سے انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی۔نازلی نصر کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے گلیمر سے ہٹ کر اپنے ٹیلنٹ اور اپنی اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں گھر کیا۔

پی ٹی وی کے شاہکار کلاسک ڈرامہ” دھواں” سے ان کو شہرت ملی۔دھواں سے کون واقف نہیں 1994 میں پورے پاکستان کو رلایا۔نازلی نصر نے سارہ کا کردار نبھایا جو آج تین دہائیوں کے بعد بھی لوگوں کے ذہن میں زندہ ہے۔بندوق اٹھا کر کالی داس کو مارنے والا سین آئیکونک سین تھا۔

نازلی نصر صرف ایک بہترین منجھی ہوئی اداکارہ ہی نہیں وہ پاکستان کی ڈبنگ اور وائس اوور انڈسٹری کا بھی ایک بڑا نام ہے۔

اگر آپ نے مشہور زمانہ ترکی سیریل “عشق ممنوع “اردو میں دیکھا ہوا ہے تو اچھے سے واقف ہوں گے اس میں بیتھر کے کردار کی وائس نازلی نصر نے کی۔اس کے علاوہ فاطمہ گل سیریل میں بھی کام کیا۔

انہوں نے اپنی نجی زندگی پر ہمیشہ کھل کر بات کی کم عمری میں ہونے والی شادی کے نقصانات پر بات کی ان کی پہلی شادی ناکام ہوئی ان کے شوہر ان سے عمر میں بڑے تھے(حسن سومرو) ۔ پھر بھی وہ ان حالات سے لڑتی رہیں،خود مختار بنی خلا کا کیس کیا اور علیدہ ہوئی۔اور پھر دوسری شادی مشہور ڈریکٹر محسن مرزا کی۔

انہوں نے مظلوم خواتین اور بچیوں کے لیے ایک ادارہ بھی بنایا۔

نازلی نصر سوشل میڈیا اور انٹرویوز کے ذریعے خواتین کے حقوق اور معاشرتی رویوں پر بات کرتی ہیں۔

ایک بہترین اداکارہ، مضبوط عورت اور مضبوط ماں کے طور پر نازلی نصر کا سفر پاکستان کی ہر ایک خاتون کے لیے مشعل راہ ہے جو زندگی کے اتار چڑھاو سے لڑ کر اپنا مقام بنانا چاہتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں