September 4, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ہارون آباد میں پراپرٹی ڈیلرز کا اہم مشاورتی اجلاس، بغیر مشاورت کے قائم کی جانے والی پراپرٹی ایسوسی ایشن کو مسترد کر دیا گیا

Screenshot_2026-07-18_134508.272
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ہارون آباد میں پراپرٹی ڈیلرز کا اہم مشاورتی اجلاس، بغیر مشاورت کے قائم کی جانے والی پراپرٹی ایسوسی ایشن کو مسترد کر دیا گیا۔ پراپرٹی ڈیلرز نے اتفاقِ رائے سے چھ رکنی مشاورتی کمیٹی تشکیل دے دی، جو ہارون آباد پراپرٹی ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے معاملات کو دیکھے گی اور مستقبل میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تنظیم کے حوالے سے فیصلے کرے گی۔ اجلاس میں پراپرٹی برادری کے نمائندوں نے اس بات پر زور دیا کہ حقیقی نمائندہ تنظیم باہمی مشاورت، اتفاقِ رائے اور شفاف طریقہ کار کے تحت ہی قائم ہونی چاہیے۔

وی او
ہارون آباد میں پراپرٹی ڈیلرز کا اہم مشاورتی اجلاس سیکرٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد سعود فاروق چغتائی کے سٹی ڈویلپرز آفس میں منعقد ہوا، جس میں شہر بھر کے پراپرٹی ڈیلرز اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔
اجلاس کے شرکاء نے بغیر مشاورت کے بنائی گئی پراپرٹی ایسوسی ایشن کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور کہا کہ پراپرٹی برادری کی نمائندہ تنظیم تمام متعلقہ افراد کی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے تشکیل دی جانی چاہیے۔
اجلاس میں چھ رکنی مشاورتی کمیٹی قائم کر دی گئی جو ہارون آباد پراپرٹی ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے معاملات کو دیکھے گی اور مستقبل میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر ایسوسی ایشن کے باقاعدہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔
شرکاء میں اسد باجوہ انصاف پراپرٹی ،بابر چوہدری پنجاب پراپرٹی،عمر حیات ،شیخ اشفاق کریم ،میاں عدنان شریف ،چوہدری ظہیر ،ڈاکٹر انیس ،ملک کاشف سچی ،ملک ارشد چیتا ،محمد یار وٹو ،عرفان سحر ،محمد نصیر ،ڈاکٹر انیس ،عقیل احمد کالی رانا جمیل نے مطالبہ کیا کہ پراپرٹی برادری کے تمام افراد کو شامل کرکے ایک مضبوط، فعال اور متفقہ تنظیم قائم کی جائے جو حقیقی معنوں میں پراپرٹی ڈیلرز کے مفادات کی نمائندگی کر سکے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0