36

*کراچی کے سینئر جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی نے کہا ھے کہ وہ حکومتِ پاکستان اور حکومتِ سندھ کو

*کراچی کے سینئر جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی نے کہا ھے کہ وہ حکومتِ پاکستان اور حکومتِ سندھ کو چینلج کرتے ہیں کہ کراچی شہر کو ٹینکر مافیاء کے ہاتھوں فروخت کردیا ھے۔ وہ کراچی جو ایک محتاط اندازے کے مطابق غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب 5 کڑور تک نفوس آبادی پہنچ چکا ھے جہاں بجلی گیس کیساتھ ساتھ سب سے زیادہ پانی کی اشد ضرورت ھے، اسی میٹروپولیٹن شہر کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر پینے کا پانی ہر گھر ہر جگہ نلوں میں دستیاب رہتا تھا، سندھ میں سب سے زیادہ جمہوری حکومت پاکستان پیپلز پارٹی نے ہی کی ھے۔ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر بینظیر بھٹو کا دور پھر آصف علی زرداری کا یہ دور ان سب ادوار میں کراچی بھر میں ٹینکر مافیاء میں اضافہ تو ھوا لیکن کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور کے ایم سی کی جانب سے خاطر خواہ بہتری عمل میں نہ دیکھی گئی۔ یہ بھی حقیقت سے دور نہیں کہ چالیس سالہ اقتدار حکومت اور سٹی گورنمنٹ ایم کیو ایم کے نیتجتاً بڑے پیمانے پر عمل نظر نہیں آیا اگر جماعت اسلامی کی بھی بات کی جائے تو لفظوں بیانوں کےسوا عملی کلی طور پر کراچی پانی سے سیراب نہیں ہوسکا۔ آج کراچی کا ہر علاقہ ہر گلی ہر ٹاؤن ہر محلہ ٹینکر مافیاء کے زیر تسلط ھے کہا یہ جاتا ھے کہ اس مفیاء کی بناء پشت پناہی کے اس قدر طاقت ممکن نہیں ہوسکتی کہ جہاں حکمران و سیاستدان سمیت اسٹبلشمنٹ بھی چپ سادھ لیئے بیٹھے ہیں تو یہ ریاست اور عوام کیساتھ مزاق نہیں توکیا ھے۔ جبتک جمہوریت کا آلاپ لگانے والے مجرموں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچائیں گے یہ یذیدیت کا عمل جاری رہیگا کیونکہ یذید کے حکم پر اس کے لشکر نے ہی پانی پر قبضہ کرکے معصومین کو محروم رکھا۔ یہ کیسا اسلامی ملک ھے اور کیسی جمہوریت جہاں عوام کا جینا حکومت نے مافیاؤں کے ذریعے کیا ھوا ھے۔ خدارا فیلڈ مارشل عاصم منیر صاحب اور انکے رفقائے کار کراچی کے دیرینہ اس مسائل جن میں لوڈشیڈنگ بجلی و گیس اور پانی کے فقدان کو حل کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ شکریہ*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں