September 4, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ٹھٹھ رپوٹ عبدالعزیز شیح دعا نیوز ایوان صحافت پریسں کلب مکلی شہر میں کالٹیکس پیٹرول پمپ کے

Screenshot_2026-07-18_134508.272
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ٹھٹھ رپوٹ عبدالعزیز شیح دعا نیوز ایوان صحافت پریسں کلب مکلی شہر میں کالٹیکس پیٹرول پمپ کے قریب سومرا منزل کے ساتھ واقع جامع مسجد حرا عثمانیہ میں جمعہ کی نماز کے دوران ایک شخص نے مبینہ طور پر مسجد کے اندر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور فرار ہوگیا، جس سے مسجد میں موجود نمازیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے میں معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ایک شخص زخمی ہوگیا۔ واقعے کے فوراً بعد مقامی افراد اور مسجد انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، جس سے بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہو سکا۔

مسجد انتظامیہ اور شہریوں نے اس افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی مکمل، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور ملوث شرپسند عنصر کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے، تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے اور عبادت گاہوں کا تقدس محفوظ رہے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0