خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر ڈی پی او آفس جوہرآباد میں محکمہ پولیس کے دو سینئر ملازمین، لال خان اور محمد انور کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پُروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں دفتر پولیس کے تمام ہیڈ آف برانچز اور افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریٹائر ہونے والے ملازمین کی محکمہ پولیس کے لیے دی جانے والی طویل، دیانتدارانہ اور قابلِ قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے دونوں ملازمین کی فرض شناسی، محنت اور محکمہ سے وابستگی کو سراہتے ہوئے ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈز پیش کیں۔ ڈی پی او نے اظہارخیال کرتے ہوءے کہا کہ آپ محکمہ پولیس کا حصہ ہیں محکمہ آپکو ہمیشہ یاد رکھے گا اور انشااللہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی محکمہ پولیس آپ کی خوشی و غمی میں ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔
تقریب کے اختتام پر ریٹائر ہونے والے ملازمین کی آئندہ زندگی کے لیے نیک تمناؤں اور دعائیہ کلمات کا اظہار کیا گیا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]