محکمہ پولیس ضلع بہا ولنگر
پریس ریلیز
25.06.2024
بہاولنگر:ایس پی انویسٹی گیشن سید جمشید علی شاہ نے تفتیشی افسران میں انوسٹی گیشن بل کی رقم تقسیم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نصیب اللہ خان کی ہدایت پر ایس پی انویسٹی گیشن سید جمشید علی شاہ نے اپنے آفس میں 15 تفتیشی افسران میں تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے اور کرپشن کی روک تھام کے لیے مبلغ 745000روپے کے انوسٹی گیشن بلزکی رقم بذریعہ چیک تقسیم کر دی ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام افسران واہلکاران خدمت خلق کے جذبہ کے تحت کام کریں۔ لوگوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے تفتیش مقدمات میں میرٹ کو مدنظر رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تفتیش کے نام پر لوگوں سے پیسے لینے کی شکایت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی تفتیشی افسران عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور اپنی توجہ تفتیشی امور میں بہتری لانے پر مرکوز رکھیں۔
(پبلک ریلیشن آفیسر)
دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]