245

‏اسلام آباد ہائی کورٹ ‏ آئی ایس آئی اور آئی بی کو براہِ راست ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز سے ڈیٹا حاصل کرنے کی اجازت ہے،

‏اسلام آباد ہائی کورٹ
‏ آئی ایس آئی اور آئی بی کو براہِ راست ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز سے ڈیٹا حاصل کرنے کی اجازت ہے،

‏دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ضرورت کے مطابق اِن ایجنسیز سے ڈیٹا حاصل کر سکتے ہیں،

‏وزارتِ داخلہ کا ایس او پی موجود ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں آڈیولیکس کیس کی سماعت میں بیان

‏بیڈ روم میں کمیرے ،لوگوں کی پرائیوٹ باتیں،یہ کس قانون کے تحت ہے ؟ اور پھر میڈیا پر اچھال دینا ؟
[ ‏آڈیو لیک کیس

‏اسلام آباد پولیس کی رپورٹ Nil ہے کیا آج تک کبھی وارنٹ لیا ہی نہیں گیا؟ جسٹس بابر ستار

‏پولیس سرویلنس نہیں کرتی صرف شواہد کے لیے ڈیٹا لیتی ہے، اگر سرویلنس کی جائے تو پھر اس کے لیے وارنٹ کی ضرورت ہوتی ہے، وکیل اسلام آباد پولیس

‏مقدمہ درج ہونے کے بعد کسی ملزم کے گھر جانے کیلئے وارنٹ کیوں لیا جاتا ہے؟

‏میرے گھر میں چوری ہوتی ہے تو گھر کے سی سی ٹی وی کیمرہ کی فوٹیج کیسے لی جا سکتی ہے؟

‏آپ گھر کے لان کی پرائیوٹ فوٹیج کیسے بغیر وارنٹ لے سکتے ہیں؟

‏وہ فوٹیج لینے کیلئے آپ کو وارنٹ حاصل کرنا پڑے گا، اسلام آباد پولیس کو آج تک یہی سمجھ نہیں آئی کہ وارنٹ کیوں لیا جاتا ہے، جسٹس بابر ستار
: ‏آڈیو لیکس کیس :ہماری سمجھ کے مطابق یہ میٹریل لینے پر پابندی نہیں ، وکیل اسلام آباد پولیس
کیا آپ بغیر وارنٹ کسی کے گھر جا سکتے ہیں ؟ جسٹس بابر ستار
نا ہم سرویلینس کرتے ہیں نا ہی کا ریکارڈ کرتے ہیں بلکہ وقوعہ ہونے کے بعد میٹریل لیتے ہیں ، وکیل اسلام آباد پولیس
گیارہ سال میں آپ نے کبھی وارنٹ لئے ، جسٹس بابر ستار کا استفسار
وقوعہ ہونے کے بعد میٹریل لینے کے لئے ہماری سمجھ کے مطابق وارنٹ لینا ضروری نہیں ، وکیل اسلام آباد
گھر میں بیٹھے کوئی پرائیویٹ ویڈیو ہو گی تو کیسے آپ لے سکتے ہیں ؟ عدالت کا استفسار
ہم سرویلینس نہیں کرتے ہم وقوعہ کے بعد ثبوت اکٹھے کرنے کرنے کے لئے میٹریل لے سکتے ہیں ، وکیل اسلام آباد
کیا اسلام آباد پولیس کو آج تک سمجھ نہیں آیا کہ وارنٹ لینے کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟ کیا 11 سال میں وارنٹ لینے کی آپ کو ضرورت پیش نہیں آئی ؟ جسٹس بابر ستار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں