17

جب سابق صدر مملکت کے دو بیٹے ملکہ سکرین سے ملنے فلم اسٹوڈیو پہنچ گئے ؛

جب سابق صدر مملکت کے دو بیٹے ملکہ سکرین سے ملنے فلم اسٹوڈیو پہنچ گئے ؛

ملکہ سکرین نے بتایا کہ وہ ایک فلم اسٹوڈیو میں عکسبندی کے وقفے کے دوران حسب معمول ایک کتاب کا مطالعہ کر رہی تھیں اچانک اسٹوڈیو میں کھلبلی مچ گئ فلمسٹار آزاد پھولوں کے ہار ہاتھ میں لے کر دوڑے دوڑے ملکہ سکرین کے پاس پہنچے اور ان کو بتایا کہ صدر مملکت کے دو بیٹے فلم اسٹوڈیو آرہے ہیں اور وہ آپ سے ملاقات کریں گے، آپ ان کو یہ ہار پہنانا، میں نے آزاد بھائی کی بات ایک کان سے سنی اور دوسرے سے اڑا دی کیونکہ مجھے ان سے ملنے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی نہ میں اپنے ہاتھ سے انہیں ہار پہنانا چاہتی تھی، میرے روئیے کو آزاد بھائ نے محسوس کرلیا، آزاد صاحب اپنے نمبر بڑھانے کے لئے اب ان صاحبان کے ہمراہ تھے اور اسٹوڈیو میں موجود تمام افراد ہی ان دونوں کو مکمل پروٹوکول دے رہے تھے اور گرمجوشی سے ان کا استقبال کیا گیا ، میں اپنی کتب بینی میں مشغول رہی اور اس طرف دیکھا بھی نہیں۔ میں نے سنا کہ وہ لوگ آزاد صاحب سے کہ رہے تھے کہ زیبا سے ہماری ملاقات کروا دیں اور آزاد بھائی جو میرا رویہ بھانپ چکے تھے ان سے کہ رہے تھے کہ ان کو چھوڑیں وہ بہت نک چڑھی لڑکی ہے میں آپکو شمیم آرا سے ملواتا ہوں وہ بہت بااخلاق اور مہذب فنکارہ ہیں آپکو ان سے ملکر خوشی ہوگی لیکن وہ لوگ مجھ سے ملنے میرے پاس آگئے تو میں نے ان سے سرسری سی سلام دعا کرلی جس کی ان کو توقع نہیں تھی اور وہ سمجھ رہے تھے کہ انکو بھرپور توجہ دی جائے گی ، اس موقع پر آزاد نے پھر کہا میں نے کہا تھا ناں کہ ان کو چھوڑیں میں آپکو شمیم آرا سے ملواتا ہوں یہ باتیں کرتے ہوئے یہ لوگ وہاں سے باہر چلے گئے اور مجھ سے وہاں موجود افراد نے کہا آپ کو اتنی سرد مہری نہیں دکھانی تھی وہ صدر مملکت کے بیٹے تھے لیکن میرا مزاج ہی کچھ اس قسم کا ہے کہ کسی کی نسبت یا مرتبہ میرے لئے اہمیت نہیں رکھتا بلکہ میں انسانوں سے انکی خوبیوں کی وجہ سے تعلقات رکھنے کی قائل ہوں اور آج بھی ایسا ہی ہے لیکن اتنی تبدیلی آئ ہے کہ بعض وقت غیر ضروری لوگوں سے بھی اچھی طرح مل لیتی ہوں کہ کسی کو میرے روئیے سے تکلیف نہ ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں