چارسدہ میں ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول تھانہ کے قیام کی منظوری۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے چیک پوسٹ اور تھانہ کے قیام کے لیے موزوں مقام کا تفصیلی معائنہ بھی کیا۔
چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی خصوصی کاوشوں سے ضلع چارسدہ میں
ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول تھانہ کے قیام کی منظوری،صوبائی حکومت خیبر پختونخوا نےمنشیات کے ناسور کے خلاف مؤثر اقدامات کے پیش نظر ضلع چارسدہ میں ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول تھانہ کے قیام کی منظوری دے دی ہے، جو ضلع چارسدہ میں منشیات کی روک تھام اور انسداد کے حوالے سے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل چارسدہ مس رینہ کے ہمراہ موٹر وے انٹرچینج کے قریب مجوزہ چیک پوسٹ اور تھانہ کے قیام کے لیے موزوں مقام کا تفصیلی معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ضروری انتظامات جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔عزم و ہدف منشیات کے خاتمے کے لیے مؤثر اور مربوط کارروائیاں۔نوجوان نسل کو منشیات کے مضر اثرات سے محفوظ بنانا۔چارسدہ میں منشیات کی ترسیل کی روک تھام۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین بہتر رابطہ اور تعاون۔قیام کے فوائد منشیات فروش عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی۔بین الاضلاعی اور بین الصوبائی اسمگلنگ کی روک تھام۔عوامی تحفظ اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری۔منشیات کے خلاف جاری جنگ کو مزید مؤثر بنانا۔ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے تحصیل تنگی میں ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول تھانہ جلد ازجلد قائم کرنے کی ہدایت جاری کی تاکہ منشیات اور دیگر غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔