October 17, 2026

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مشیر برائے اوقاف و مذہبی امور مولانا محمد طیب قریشی کی ملاقات۔

IMG-20261017-WA0144

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مشیر برائے اوقاف و مذہبی امور مولانا محمد طیب قریشی کی ملاقات۔

جس میں امن، رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی اور دینی مدارس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مشیر برائے اوقاف و مذہبی امور مولانا محمد طیب قریشی کی گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات ہوئی جس میں امن، رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی اور دینی مدارس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران مذہبی ہم آہنگی کے فروغ، پرامن بقائے باہمی کے استحکام اور صوبے میں اتحاد و سماجی ہم آہنگی کے لیے اوقاف اور مذہبی اداروں کے کردار کو مزید مؤثر بنانے پر گفتگو ہوئی۔