October 17, 2026

خیبرپختونخوا: خستہ حال اسکولوں میں تدریسی عمل فوری روکنے کا حکم۔

IMG-20261017-WA0132

خیبرپختونخوا: خستہ حال اسکولوں میں تدریسی عمل فوری روکنے کا حکم۔

ڈی ای اوز، ہیڈماسٹرز اور اسکول سربراہان کو خستہ حال اسکولوں کی نشاندہی کی ہدایت کی گئی ہے۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخوا میں خستہ حال اسکولوں میں تدریسی عمل فوری روکنے کے احکامات جاری کردیےگئے۔محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم نے خستہ حال اسکولوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں ڈی ای اوز، ہیڈماسٹرز اور اسکول سربراہان کو خستہ حال اسکولوں کی نشاندہی کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے علاوہ خطرناک اور خستہ حال عمارتوں میں تدریسی عمل فوری روکنے اور متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کی مشاورت سے متبادل انتظامات کرنےکی بھی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق خطرناک قرار دیے گئے اسکولوں کا اسٹرکچرل سروے سی اینڈ ڈبلیو انجینئرز مکمل کریں گے۔