October 18, 2026

پاکستان پیپلزپارٹی علماء و مشائخ کے صوبائی صدر خیبرپختونخوا پیر آفتاب عالم کی بڑی پریس کانفرنس

IMG-20261017-WA0142

پاکستان پیپلزپارٹی علماء و مشائخ کے صوبائی صدر خیبرپختونخوا پیر آفتاب عالم کی بڑی پریس کانفرنس۔

پریس کانفرنس میں پیر آفتاب عالم نے گورنر راج اور ایمرجنسی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا علماء و مشائخ کے صوبائی صدر پیر آفتاب کی بڑی پریس کانفرنس۔پیر آفتاب عالم نے گورنر راج اور ایمرجنسی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پیر سید آفتاب عالم نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث افراد کے احتساب وقت کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے خیبرپختونخوا کو تباہی کی طرف گامزن کیا، صوبہ دہشتگردی کی لپیٹ میں ہیں جو قابل افسوس ہے۔پیر سید آفتاب عالم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلال بھٹو زرداری، اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی عوام کے دیرینہ مسائل اور دہشت گردی کا ناسور ختم کریں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی پیر آفتاب عالم کو خیبرپختونخوا میں اہم ذمہ داری دینے کا بھی امکان ہیں۔