سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) نامور، باصلاحیت، فرض شناس اور تجربہ کار سرکاری افسر راجہ محمد سہیل خان کو محکمہ اطلاعات میں ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات میرپور تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی کی خبر سامنے آنے پر عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی، صحافتی اور کاروباری حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جبکہ مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
راجہ محمد سہیل خان اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیانتداری، خوش اخلاقی اور عوام دوست رویوں کے باعث محکمہ اطلاعات میں ایک ممتاز مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنی ملازمت کے دوران ہمیشہ ذمہ داری، محنت اور لگن کے ساتھ فرائض انجام دیے اور عوام اور میڈیا کے درمیان مؤثر رابطے کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔
مبارکباد دینے والوں کا کہنا ہے کہ راجہ محمد سہیل خان کی میرپور میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات تعیناتی ایک خوش آئند اقدام ہے اور ان کی موجودگی سے محکمہ اطلاعات کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت، تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ادارے کی ترقی، صحافتی برادری کے ساتھ بہتر روابط اور عوام تک بروقت اور مستند معلومات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی شخصیات نے اپنے تہنیتی پیغامات میں کہا کہ راجہ محمد سہیل خان کی صلاحیتیں، خلوص اور خدمت کا جذبہ انہیں اس اہم ذمہ داری کے لیے بہترین انتخاب بناتا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں نئی ذمہ داریوں کی کامیاب ادائیگی، مزید ترقی اور نیک نامی عطا فرمائے۔
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) نامور، باصلاحیت، فرض شناس اور تجربہ کار سرکاری افسر راجہ محمد
جیکب آباد : (رپورٹ: اے جی بلوچ) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن ( آپیکا ) صوبائی صدر مقبول احمد مہر
*مداری پن بند کرو* *تحریر: جاوید صدیقی جرنلسٹ کراچی*
نوابشاہ(بیورو رپورٹ)دوڑ کے علاقے ماڈل کا لونی میں بجلی کا ٹرانسفارمر تین روز سے خراب،حیسکو دوڑ
عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سامارو: پانی کی قلت کے مسئلے پر اہم اجلاس، فوری اقدامات کا فیصلہ