10

*کراچی شہر کی آواز* *تحریر: جاوید صدیقی جرنلسٹ کراچی*

*کراچی شہر کی آواز*

*تحریر: جاوید صدیقی جرنلسٹ کراچی*

مجھے سرسبز شاداب ہرے بھرے گھنے درختوں اور پودوں سے نفرت ھے، مجھے جابجا گرین بیلٹ سے الجھن ہوتی ھے، مجھے شاہراہوں، گلی محلوں اور سڑکوں پر درختوں کی قطار قطعی ناپسند ہیں، مجھے باغات میں پھول برداشت نہیں۔ مجھے کھیل کود اور تفریح گاہوں میں امن پسند نہیں، میں نہیں چاہتا کہ کوئی فیملی پارک ہو یہاں کیونکہ میں شکریہ ادا کرتا ھوں جناب چیئرپرسن آصف زرداری کا، جناب چیئرمین بلاول بھٹو کا، جناب وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کا، اور جناب میئر مرتضیٰ وہاب کا، کہ آپ سب نے میری دلجوئی کی مجھے برباد کرکے، مجھے خوشی سے نہال کردیا روڈ اور تمام شاہراہیں ادھیڑ کر، مجھے مسرت کردیا بوند بوند پانی کو ترسا کے، مجھے حیراں کردیا لوٹیروں رہزنوں اور قاتلوں کے آزاد بےلگام ہونے پر ۔۔۔ واقعی جئے سندھ سدا جئے اور جئے بھٹو ہمیشہ جئے بھلی کراچی والے سب مر جائیں گھٹ گھٹ کے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں