21

ماموں کانجن، مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر اور حلقہ پی پی-103 سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب

ماموں کانجن، مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر اور حلقہ پی پی-103 سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب، چوہدری جہانزیب صفدر نے چیف ٹریفک آفیسر (CTO) فیصل آباد ناصر جاوید رانا سے ان کے دفتر میں ایک خصوصی ملاقات کی۔
چوہدری جہانزیب صفدر نے سی ٹی او فیصل آباد پر زور دیا کہ ماموں کانجن کی عوام کو لائسنس کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے سابقہ روایت کے مطابق پولیس خدمت وین کو ہفتے میں کم از کم ایک مرتبہ لازمی ماموں کانجن بھیجا جائے۔
انہوں نے موقف اختیار کیا کہ خدمت وین کے باقاعدہ دوروں سے مقامی شہریوں، بالخصوص نوجوانوں اور بزرگوں کو لائسنس بنوانے کے لیے فیصل آباد کے طویل اور خوار کن چکروں سے نجات مل سکے گی۔
چوہدری جہانزیب صفدر کے عوامی جذبے اور مطالبے کو سراہتے ہوئے CTO ناصر جاوید رانا نے یقین دہانی کروائی کہ:
“جیسے ہی حکومت کی طرف سے پیٹرول اور ڈیزل کے استعمال پر عائد عارضی پابندی ختم ہوگی، پولیس خدمت وین کو فوری اور مستقل بنیادوں پر باقاعدگی کے ساتھ ماموں کانجن بھیجا جائے گا تاکہ شہریوں کو بلا تعطل سہولیات میسر آ سکیں۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں