23 مئی: آج اداکارہ مسرت شاہین کا 71 واں یوم پیدائش ہے۔
مسرت شاہین پاکستانی اداکارہ اور سیاست دان ہیں۔ وہ پشتو، اردو اور پنجابی سنیما کی معروف اداکارہ رہیں۔ وہ پاکستان تحریک مسوات کی چیئر پرسن ہیں۔
انہوں نے 216 فلموں میں کام کیا جن میں سے 120 پشتو، 58 پنجابی اور 33 اردو فلمیں اور 5 ڈبل ورژن فلمیں ہیں۔ انہوں نے متعدد ڈراموں اور دیگر پراجیکٹس میں بھی کام کیا۔ ان کی مشہور فلموں میں حسینہ ایٹم بم، آوارہ اور دھمکی شامل ہیں۔
2000 میں، مسرت نے اپنی سیاسی جماعت پاکستان تحریک مسوات (PTM) بنائی۔ اگرچہ انہیں سیاست میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی لیکن وہ ہر الیکشن میں فضل الرحمان سے مقابلہ کرتی ہیں۔ فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے کے بعد وہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مقیم ہیں .وہ 1996 میں Peace World کے نام سے NGO چلا رہی ہیں ان کی ایک بیٹی ہے جس کا نام امن ہے۔
ان کی اردو اور پنجابی فلموں کی فہرست یہ ہیں:
دلہن ایک رات کی، اج دی گل، جیلر تے قیدی، زبیدہ، خوفناک، واردات، میری دشمنی، محبت اور دوستی، ٹھگاں دے ٹھگ، بلیک کیٹ، کل کل میرا ناں، دو چور، چیخ، شیر ببر بھروسہ، چور سپاہی، بے گناہ، دوستی تے دشمنی، ٹیپو سلطان، کون شریف کون بدمعاش، تیسری قسم، امبر، جان کی بازی، قاتل تے سمگلر، میرا نام راجہ، عالی جاہ، کل دے منڈے، پاگل تے پیار، ایکسیڈنٹ ، انقلاب، خان دوست، ہیرا پھیری، پتر پھنے خان دا، حیدر دلیر، جرم تے انصاف ، پرورش، ٹھیکا پہلوان، جان کے دشمن، اٹل فیصلہ ، بابل راٹھ، جینےکی سزا، لال آندھی، ملتان خان، دادا پوتا، نظام ڈاکو، سنگین جرم، چلتے چلتے، گہرے زخم، آخری نشان، محل میرے سپنوں کا، سمجھوتہ، برکت مجیٹھیا، ماما بھانجا، راجو رنگ باز، کالا روپیہ، گبرو، جرم تے انصاف، آخری قربانی، توڑ دیو زنجیراں، بلو شیر، 100 رائفلز، بڑا بھائی، وحشی، ڈاکو، جیرا شیر، اک نکاح ہور سہی، وھٹی جی، دوستانہ، ایجنٹ 009 ، خطرہ 440, آب حیات, جگت تے مراد، جان من، ہیرا فقیرا، جالی ویزا، سسرال چلو، مراد خان، وحشی ٹولہ, مرزا مجنوں رانجھا، سرکاری آرڈر، شکاری، ففٹی ففٹی، علاقہ انچارج ، خوبصورت دلہن، ہلاکو تے خان ، ڈائریکٹ حوالدار، آوارہ، بات بن جائے، بد عملہ، پاگل پتر، جورا، شک، میاں بیوی اور وہ قصائی پتر، طوفان اور زندگی، کون زبردست، زلزلہ، خانو شیر، ڈاکو کی لڑکی، لیڈی باس، وقت، بلندی، حسینہ ایٹم بم ، چٹان، میرا انتقام، انوکھا پیار، اور بدکار، بے گناہ، اور خطرناک، اس کے علاوہ انہوں نے 120 پشتو فلموں میں بھی کام کیا ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے فلم بات بن جائے کی ہدایت کاری بھی کی
سرفراز احمد
23 مئی: آج اداکارہ مسرت شاہین کا 71 واں یوم پیدائش ہے۔
قربانی ہمارے پیارے نبی محمد رسول اللہ ﷺ کی سنت مبارکہ ہے۔پیر سید عنایت علی شاہ
حکومتِ خیبرپختونخوا صوبے میں سرمایہ کاری بڑھانے اور صنعتی سرگرمیوں کیلئے کوشاں ہے۔شفیع جان
نوجوان ہی ملک و قوم کا مستقبل اور اثاثہ ہے۔افراء سیف خٹک
تھانہ صدر ہارون آباد کی تفتیش ایک بار پھر سوالیہ نشان بن گئی۔