شریف حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ زمونگ کور کے بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منائیں۔
اس موقع پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر شریف حسین نے بچوں میں عیدی اور تخائف تقسیم کیے۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود، خصوصی تعلیم و خواتین بااختیاری، حکومت خیبر پختونخوا، شریف حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ “زمونگ کور” کے بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منائیں۔اس موقع پر انہوں نے بچوں میں عیدی اور تحائف تقسیم کیے، جس سے بچوں کے چہروں پر خوشی اور مسرت نمایاں تھی۔ بچوں نے عید کی تقریبات میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور سیکرٹری صاحب و ان کی ٹیم کے ساتھ یادگار وقت گزارا۔سیکرٹری سماجی بہبود نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ معاشرے کے محروم اور نادار بچوں کی فلاح و بہبود، تعلیم، تحفظ اور خوشحال مستقبل کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔









