October 26, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) سابق رکن صوبائی اسمبلی بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کی معروف

IMG-20261025-WA0238

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) سابق رکن صوبائی اسمبلی بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کی معروف سماجی شخصیت اور ممبر ضلعی امن کمیٹی خوشاب ڈاکٹر محمد خالد سیف اللہ بھٹی کے ڈیرے پر خصوصی آمد، جہاں انہوں نے مختلف نمائندہ سماجی شخصیات سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
اس موقع پر علاقائی صورتحال، سماجی ہم آہنگی، قیامِ امن اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں باہمی روابط کے فروغ اور معاشرتی بہتری کے لیے مثبت سوچ اور مشترکہ کاوشوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
ڈاکٹر محمد خالد سیف اللہ بھٹی کی سماجی خدمات اور قیامِ امن کے لیے کردار کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ایسی ملاقاتیں معاشرے کی مؤثر نمائندہ شخصیات کو ایک دوسرے کے قریب لانے، باہمی تعاون کو فروغ دینے اور علاقے میں امن و محبت کی فضا برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
عوامی اور سماجی حلقوں نے اس ملاقات کو مثبت سماجی روابط اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے خوش آئند قرار دیا۔ دریں اثناء ممبر من کمیٹی ضلع خوشاب ڈاکٹر محمد خالد سیف اللہ بھٹی نے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی تشریف آوری سے ہماری عزت افزائی ہوئ ہے ۔انہوں نے بےلوث عوامی خدمت پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا ۔