October 25, 2026

خوشاب (راجہ نورالٰہی عاطف سے) اسلام آباد کے نامور سینئر صحافی، بیورو چیف روزنامہ پکار امن اسلام آباد

IMG-20261025-WA0241

خوشاب (راجہ نورالٰہی عاطف سے) اسلام آباد کے نامور سینئر صحافی، بیورو چیف روزنامہ پکار امن اسلام آباد چوہدری امجد فاروق گوندل نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔ ان کی اس روح پرور سعادت پر عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مختلف حلقوں کے نمائندہ افراد سمیت نورپورتھل پریس کے عہدیداران و اراکین سیٹھ ثمر سلطان ،راجہ نورالہی عاطف، ایم نوردین، ملک غلام جیلانی وڈھل ، ملک حاجی شوکت حیات کھارا، محمد نسیم ، تصور عباس بھٹی اور دیگر نے چوہدری امجد فاروق گوندل کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی حاضری، عبادات اور دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، انہیں صحت و سلامتی اور خوشیوں بھری زندگی عطا کرے اور آئندہ بھی بار بار حرمین شریفین کی حاضری نصیب فرمائے۔
چوہدری امجد فاروق گوندل کا شمار اسلام آباد کی صحافتی برادری کی معروف شخصیات میں ہوتا ہے۔ ان کی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر عزیز و اقارب، دوست احباب اور صحافتی حلقوں میں خوشی کی لہر پائی جاتی ہے، جبکہ ان کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔