10

*مقتدرانِ پاکستان کو اسلامی نظام مروج کرنا چاہئے۔۔!!*

*مقتدرانِ پاکستان کو اسلامی نظام مروج کرنا چاہئے۔۔!!*

*تحریر: جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی*

شوشل میڈیا میں موجودہ جمہوری نظام میں تبدیلی کی خبریں گردش کررہی ہیں، پاکستانی عوام کا کہنا ھے کہ ھم 21 ویں صدی عیسوی اور 15 ویں صدی ہجری میں ہیں جہاں عوام جدید ترین آلات و برکیات کا استعمال کرتے ہوئے دور دراز سے معلومات اور تعلقات بھی استوار کرتے ہیں، جانتے ہیں کہ دنیا بھر کے ممالک ترقی و خوشحالی میں کہاں سے کہاں پہنچ گئے اور ہمارے مقتدروں کی سوچ کس حد تک نیچ اور پست ہے، ھم بحیثیت مسلمان ہونے کے ناطے ہمارا ایمان اور یقین ھے کہ اللہ سبحان تعالیٰ نے اپنے محبوب ﷺ کے ذریعے کامیاب و کامران، مستحکم و پائیدار، عدل و انصاف، پر امن و امان، مہذب و باادب، باوقار و بامقام، توازن و استقلال، پرسکون و روح پرور عظیم ترین عالیشان نظام شریعت (نظام خلافت) عطا کیا جسے رسول پاک ﷺ نے ریاستِ مدینہ میں رائج کرکے قیامت تک کے مسلمانوں کو نظم حکومت، انتظامی امور، معاشرتی و معاشی اصول، عسکری حدود و ضوابط گویا ضابطہ حیات کی باریک سے باریکیوں کی ترتیب و تشکیل کرکے امت پر احسان عظیم کیا۔ یاد رکھیں پاکستان کی مقتدر قوتیں و شخصیات کہ مسلمان صرف تابع اگر ہوسکتا ھے تو وہ اللہ سبحان تعالیٰ اور رسولِ خدا ﷺ کی ذات اقدس ھے۔ یہ امت اور یہ پاکستانی مرسکتے ہیں جھاد کرسکتے ہیں مگر یہود و ہنوذ و نصاریٰ کا کوئی بھی نظام مسلط برداشت نہیں کرسکتے۔ آپ مقتدر قوتیں اور شخصیات جبتک اللہ اور اسکے حبیب ﷺ کے وفا دار نہیں بنیں گے تب تک آپ جسے بھی مسلط کریں گے وہ آپکے ساتھ دھوکہ فریب جھوٹ اور غداری کرتا رہیگا یاد رکھئے آپ مقتدر قوتوں اور مقتدر شخصیات غداری، منافقت، جھوٹ اور دین محمدی ﷺ کے مخالفین سازشوں کی اطاعت کرنے اور ان کیساتھ وفاداری نبھانے پر دین و دنیا اور آخرت میں بدترین ذلیل رسوا لعنت کے طوغ میں مقید ہونگے یاد رکھئے ریاستِ پاکستان کی ذمہداری کا مقصد اللہ اور حبیب خدا ﷺ کی براہ راست عطا کرم نوازش اور سعادت ھے لیکن اس سعادت کو دین کے تحت مروج نہ کیا تو انجام بھیانک اور اگر دین کیساتھ مروج کیا تو دونوں جہاں کی عزت و مقام عطا کیا جائیگا۔ پاکستانی عوام نظام شریعت کے خواہ ہیں حامی ہیں اور طلبگار ہیں۔ پاکستانی کو نظام شریعت چاہئے کوئی جمہوری ترمیم نہیں بند کردیں یہ عوام کیساتھ دہشتگردی غنڈہ گردی فرعونیت نمرودیت اور شدادیت صرف نظامِ مصطفیٰ چاہئے، صرف نظامِ شریعت چاہئے، صرف نظام خلافت چاہئے۔۔۔۔!!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں