34

ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ) پاکستان پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو غریبوں، مزدوروں، کسانوں اور پسے ہوئے طبقات

ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ) پاکستان پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو غریبوں، مزدوروں، کسانوں اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کی حقیقی ضامن ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر عاطف رضا خان نے پارٹی کارکنوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی مدبرانہ اور نوجوان قیادت میں پیپلز پارٹی کا مستقبل نہایت روشن ہے اور ملک بھر میں عوام ایک بار پھر پیپلز پارٹی کی جانب امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام، مزدوروں، کسانوں اور محروم طبقات کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے اور یہی جماعت ملک میں حقیقی جمہوریت کی علامت ہے۔
عاطف رضا خان نے کہا کہ پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کیلئے تنظیم سازی کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے۔ یونین کونسل، سٹی اور ضلعی سطح پر نظریاتی، مخلص اور متحرک کارکنوں کو آگے لایا جائے گا تاکہ پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نئے ساتھیوں اور نوجوانوں کو پارٹی میں شامل کرکے تنظیم کو مزید مستحکم بنایا جائے گا اور عوامی رابطہ مہم کو مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کا مشن عوامی خدمت، آئین کی بالادستی اور جمہوریت کا استحکام تھا، جسے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جس نے ہر دور میں عوامی حقوق کے تحفظ اور ملک میں جمہوری روایات کے فروغ کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ ملاقات کرنے والے وفد میں سابق سٹی صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا خالد محمود، جاوید اقبال ناصر، رزاق بٹ، علی احمد اور رمضان غفاری شامل تھے۔ وفد نے پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر وفد نے عاطف رضا خان کو ضلعی صدر منتخب ہونے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں