*شاباش اے جی سندھ شاباش*
*تحریر: جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار کراچی*
اے جی سندھ کا گروپ بنانے کی اشد ضرورت کیوں پیش آئی، آج اپنے معزز ممبران کو بتاتا چلوں کہ اے جی سندھ ہو یا اے جی پی آر ان دونوں آڈٹ ڈپارٹمنٹ میں افسران نہایت شریف کام کے ماہر اور سب سے بڑھ کر دوست اور خدمتگار، میرا ذاتی تجربہ گزرتا رھا ھے کہ جب میں اپنے بڑی ہمشیرہ گان ریٹائرڈ پروفیسرز کے کچھ امور نمٹائے تو نچلی سطح کے ملازمین نے کافی پریشان کیا مجبور ہوکر ڈپٹی اور اسسٹنٹ کیساتھ ساتھ ڈبل اے او اور انچارج صاحبان کے پاس اپنا کیس لیکر گیا تو انھوں نے فوری توجہ دیکر اپنے ماتحتوں کو برا بھلا کہتے ہوئے جلد حل کرنے کا حکم دیا ان میں اے جی سندھ کے پی آر او صاحب کا تعاون ہمیشہ سے رھا ھے۔ یہی نہیں بلکہ کسی مجبور نے جس کا کام رکا ھوا تھا تو میں نے درخواست کی تو ان سب نے عزت نوازی بخشی جس کا میں ہمیشہ اچھے نام سے یاد کرتا ھوں اور کرتا رہونگا۔ میں رب تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ جہاں سندھ بھر کے اداروں میں کرپشن لوٹ مار رشوت اور بدعنوانی کے عناصر غالب آچکے ہیں وہاں اے جی سندھ ابتک محفوظ اور شفاف بنا ھوا ھے۔ افسران مکمل پروفیشنل ازم یعنی اپنی امور پر مہارت رکھتے ہیں۔ مجھے امید ھے کہ چند ایک ماتحین بہک جاتے ہیں انکی سدھار بھی انشاءاللہ اے جی سندھ کے چیف جلد کردیں گے۔ اے جی سندھ فرینڈ واٹس اپ گروپ سے سائل کے مسائل سے نہ صرف افسران آگاہ ہوتے ہیں بلکہ انکے مسائل کو حل کرنے میں اپنا مثبت اہم رول بھی ادا کرتے ہیں اے جی سندھ کے افسران قابل تعریف قابل ستائش ہیں اللہ ان سب افسران کی خدمات کا اپنی شان کے مطابق بدل عطا کرے آمین یا رب العالمین۔۔۔۔۔!!