انمول پنکی تو بری طرح پھنسی : آج کراچی کی ایک عدالت میں پیشی کے بعد جب ملزمہ انمول پنکی کا چہرہ ڈھانپ کر اسے واپس پولیس وین کی طرف لے جایا جارہا تھا تو پنکی نے شور شرابہ شروع کردیا اس نے چہرے سے کپڑا اٹھانے کی کوشش کی تو ارد گرد موجود لیڈی پولیس اہلکاروں نے اسکے سر کو ڈھانپ دیا مگر ملزمہ نے بار بار اپنا چہرہ بے نقاب کیا اور کہا کہ مجھے لاہور سے پکڑا گیا ہے ، 20 دن ہو گئے مجھے گرفتار کیے ہوئے ، مجھ پر تش۔۔دد کیا جارہا ہے اور جو کچھ میں نے نہیں کیا وہ منوانے کی کوشش کی جارہی ہے مجھے جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جارہا ہے ۔۔۔۔ انمول پنکی کے تاثرات سے صاف پتہ چل رہا تھا کہ اسکی ہمت جواب دے چکی ہے اور اسے کوئی راہ سجھائی نہ دی تو اس نے اپنا موقف دنیا کو بتانے کے لیے آج موقع دیکھ کر کامیاب کوشش کی ۔۔۔۔ انمول پنکی کے حوالے سے پولیس نے میجسٹریٹ سے ریمانڈ کی استدعا کی جس پر فیصلہ محفوظ کیا جاچکا ہے ۔۔۔ قوی امکان ہے کہ انمول پنکی کو پھر سے جسمانی ریمانڈ پر حوالہ پولیس کیا جائے گا ۔۔۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]