google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
57

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ کو کیوں قتل کیا گیا؟حیران کن حقائق

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ کو کیوں قتل کیا گیا؟حیران کن حقائق: کچھ عرصہ قبل اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کی رپورٹ بی بی سی اردو نے شائع کی تھی جسکے مطابق ماسٹر مائنڈرانا مزمل نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں ڈرامہ نہ کرنے پر اداکارہ کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا ۔ پانچ لاکھ روپے دے کر شوٹرز کو بھیجا اور انہیں صرف ٹانگوں پر گولیاں مارنے کا کہا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قسمت بیگ قتل کیس کے مرکزی ملزم رانا مزمل نے پولیس کو اپنے ابتدائی بیان میں اعتراف کیا تھا کہ اداکارہ پر فائرنگ اسی کے کہنے پر کی گئی ۔ ملزم کا کہنا تھا کہ اس کا پچھلے سات سال سے قسمت بیگ کے ساتھ تعلق تھا اور اس نے اداکارہ پر اچھی خاصی انویسٹمنٹ کی تھی جس کے بعد یہ طے پایا تھا کہ اداکارہ میرے کہنے پر جب میں چاہوں گا فیصل آباد میں ڈرامہ کرے گی جس کی آمدن بھی میرے کھاتے میں جائے گی تاہم اداکارہ اپنے وعدے سے مکر گئی اور ڈرامہ کرنے سے انکار کردیا۔
اداکارہ قسمت بیگ کے قتل میں ملوث مقتولہ کے دوست سمیت چار ملزم گرفتار
ملزم کا کہنا تھا کہ فیصل آباد جانے سے انکار پر اداکارہ کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا اور شوٹرز کو پانچ لاکھ روپے کے عوض اداکارہ کی ٹانگوں پر گولیاں مارنے کیلئے بھیجا گیا۔ قسمت بیگ پر فائرنگ قتل کرنے کی نیت سے نہیں کرائی بلکہ اسے صرف زخمی کرانا چاہتا تھا
دوسری جانب اداکارہ قسمت بیگ پر فائرنگ کرنے والے شوٹر نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ جب اس نے گاڑی کا دروازہ کھول کر فائرنگ کی تو اداکارہ کی جانب سے مزاحمت کی گئی اور ٹانگیں چلائی گئیں جس پر 2 سے تین گولیاں جسم کے اوپر والے حصے میں لگیں اور اداکارہ کی موت کا سبب بنیں ۔تاہم بعد میں اسٹیج اداکارہ کے گھروالوں نے پیسے لیکر ملزمان سے صلح کرلی اور انہیں معاف کر دیا تھا ۔۔۔۔۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں