فضا علی نے عید کے پہلے ہی دن شادی کی خوشخبری سُنا دی: آج سے میں صرف فضا علی نہیں بلکہ مسز اعجاز خان ہوں، 41 سالہ معروف اینکر و ماڈل فضا علی نے تیسری شادی کا اعلان کر دیا
پاکستان کی معروف میزبان اور سابق اداکارہ فضا علی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ وہ ماضی میں اپنے کامیاب ڈراموں اور مارننگ شوز کی وجہ سے پہچانی جاتی رہی ہیں، تاہم اس رمضان میں وہ اپنی ٹرانسمیشن کے دوران وائرل ہونے والی متنازع ویڈیوز کے باعث سوشل میڈیا پر خاصی زیرِ بحث رہیں۔ اس کے علاوہ فضا علی نے اپنے ناقدین، بالخصوص ساتھی فنکاروں کو بھی کھل کر جواب دیا اور اپنی میزبانی کے انداز کا دفاع کیا۔
عیدالفطر کے پہلے روز فضا علی نے اپنے مداحوں کو حیران کرتے ہوئے ایک اہم ذاتی خبر شیئر کی۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فیملی فوٹو شوٹ جاری کیا جس کے ذریعے انہوں نے اپنی تیسری شادی کا اعلان کیا۔ تصاویر میں فضا علی سیاہ رنگ کے خوبصورت کڑھائی دار لباس میں اپنے شوہر کے ہمراہ نظر آئیں، جبکہ ان کی بیٹی فرال بھی اپنی والدہ اور سوتیلے والد کے ساتھ خوشگوار انداز میں موجود تھیں۔
فضا علی نے اپنے پیغام میں اپنی زندگی کے اس نئے مرحلے کو جذباتی انداز میں بیان کرتے ہوئے لکھا، “آج میری زندگی کا ایک نیا، خوبصورت اور بہت جذباتی باب شروع ہوا ہے۔ 41 سال کی عمر میں اللہ نے مجھے وہ سکون اور محبت عطا کی جس کا میں انتظار کر رہی تھی، اور آج مجھے اپنا جیون ساتھی مل گیا۔ الحمدللہ۔ سب سے بڑھ کر جو بات میرے دل کو چھوتی ہے وہ میری بیٹی فرال ہے، جو صرف 11 سال کی ہے مگر اس نے جس سمجھداری، خوشی اور محبت کے ساتھ میرے اس فیصلے کو قبول کیا بلکہ میری شادی خوشی سے کروائی، اس پر مجھے فخر ہے۔ میری بیٹی میری طاقت، میری دعا اور میری دنیا ہے۔ آج سے میں صرف فضا علی نہیں بلکہ مسز اعجاز خان ہوں۔ آپ سب سے درخواست ہے کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اللہ ہماری اس نئی زندگی کو خوشیوں، سکون اور برکت سے بھر دے۔ آمین۔ زندگی نے مجھے دوبارہ مسکرانا سکھا دیا ہے اور میں بے حد شکر گزار ہوں۔”
یوں فضا علی کی جانب سے اپنی نئی شادی کا اعلان مداحوں کے لیے ایک بڑی خبر ثابت ہوا، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ افراد انہیں نئی زندگی کی مبارکباد دے رہے ہیں، جبکہ بعض صارفین ان کی حالیہ سرگرمیوں اور بیانات کو بھی زیر بحث لا رہے ہیں۔..#fblifestyle
آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی ضمانت 1 لاکھ مچلکوں کے عوض منظور کر لی، 25 ارب وَڑ گئے
قصور میں طوفانی بارش اور آندھی سے تباہی، جانی و مالی نقصان
عمران خان کے بچے کبھی پاکستان کیخلاف بات کرینگے تو ہم اس کی حمایت نہیں کریں گے۔بیرسٹر گوہر
سندھ کے تمام تعلیمی اداروں میں کل سے تدریسی عمل بحال ہو جائے گا۔شرجیل میمن
محسن نقوی نے غیرقانونی پاکستانی شہریت رکھنے والوں کونیشنل ڈیٹا بیس سے نکالنے کی ہدایت کردی۔