شہداد پور: پوج ہندو لوھانہ پنئچائت شھدادپور کے انتخابات وجئے کمار واسوانی انٹرنیشنل دعا أن لائین نیوز
شہداد پور:
پوج ہندو لوھانہ پنئچائت شھدادپور کے انتخابات
وجئے کمار واسوانی
انٹرنیشنل دعا أن لائین نیوز
🌹’ایکتا گروپ🌹
‘ کی تاریخی کامیابی،
🌹 سداشؤ پینل 🌹
کو شکست
🌹🌹🌹🌹👇👇🌹🌹
ہندو پنئچائت شہداد پور کے سالانہ انتخابات کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا، جس کے مطابق
ونود کمار کی قیادت میں ‘ایکتا گروپ’ نے حریف ‘سدا شیو پینل’
کو تمام نشستوں پر شکست دے کر میدان مار لیا۔
ونود کمار پہلے ہی بلا مقابلہ صدر منتخب ہو کر اپنی برادری
کا اعتماد حاصل کر چکے تھے،
جس کے بعد دیگر عہدوں پر بھی ان کے پینل نے بھاری اکثریت حاصل کی۔
انتخابی نتائج کی تفصیلات کے
مطابق رام چند بولچند 313 ووٹ لے کر سینئر نائب صدر منتخب ہوئے، جبکہ
چوتھ رام 312 ووٹوں کے ساتھ نائب صدر ( 1 )،
واسومل آئل مل 307 ووٹ لے کر نائب صدر ( 2 )
اور ایڈوکیٹ جھامن داس 248 ووٹ حاصل کر کے نائب صدر ( 3 ) منتخب قرار پائے۔
اہم ترین عہدوں میں سے ایک، جنرل سکریٹری کی نشست پر ڈاکٹر اوم پرکاش نے 278 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی
۔ جوائنٹ سکریٹری ( 1 ) کے لیے اتم چند کیمچند 302 ووٹ لے کر کامیاب رہے، جبکہ
جوائنٹ سکریٹری ( 2 ) کے عہدے پر مکیش کمار دیوآنند نے سب سے زیادہ 333 ووٹ حاصل کیے۔
پریس سکریٹری کے عہدے پر ڈاکٹر سنجے کمار موہن لال 332 ووٹ لے کر فاتح رہے۔
انتخابات میں رجسٹرڈ 553
ووٹوں میں 421 ووٹرز نے اپنا حق راہ دہی استعمال کیا۔
کامیابی کے بعد ایکتا گروپ کے کارکنوں نے جشن منایا
اور نومنتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ برادری کی خدمت اور اتحاد کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے۔