25

مقبولیت اعمال کا معیار سنت رسول اللہ ہے جمعہ 06 مارچ 2026 ٹحریر: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

مقبولیت اعمال کا معیار سنت رسول اللہ ہے

جمعہ 06 مارچ 2026
ٹحریر:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

مقبولیت اعمال کا معیار سنت رسول اللہ ہے اور
جو عمل سنت رسول اللہ کے مطابق نہ ہو گا وہ رد کر دیا جائے گا

حضرت انس بن مالک سے مروی ہے کہ تین آدمی ازواج مطہرات کے پاس گئے اور رسول اللہ ﷺ کی عبادت کے بارے میں پوچھا۔جب ان کو بتایا گیا تو گویا انہوں نے اس کو کم سمجھا۔ان میں سے ایک نے کہا کہ میں ہمیشہ رات کو عبادت کروں گا ‘دوسرے نے کہا کہ میں ہمیشہ دن کو روزہ رکھوں گا تیسرے نے کہا کہ میں کبھی شادی نہیں کروں گا۔جب بنی ﷺ کو اس بات کا علم ہوا تو آپ نے سختی سے منع کر دیا اور فرمایا

(فمن رغب عن سنتی فلیس منی)[بخاری ‘مسلم]
’’خبردار! جس نے میری سنت سے انکار کیا وہ ہم میں سے نہیں ہے ۔‘‘
حالانکہ انہوں نے نیکی کا ہی اظہار کیا تھا لیکن وہ نیکی سنت کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے نبی ﷺ نے منع کر دیا۔

الدعاء
یا اللہ تعالی ہمیں تیرے احکامات پر نبی کریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کے مطابق عمل کی توفیق عطا فرما۔

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں