ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے محمد زبیر خان نیازی نے پی ڈی اے افسران کی موجودگی میں اجلاس کی صدارت کی۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے محمد زبیر خان نیازی نے پی ڈی اے افسران کی موجودگی میں اجلاس کی صدارت کی۔
جس میں پشاور ریویٹلائزیشن پلان، مسنگ لنک شہر کی خوبصورتی کے منصوبوں، انڈر پاسز اور دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے کیپٹن (ر) محمد زبیر خان نیازی نے پی ڈی اے افسران کی موجودگی میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں پشاور ریویٹلائزیشن پلان، مسنگ لنک (رنگ روڈ)، شہر کی خوبصورتی کے منصوبوں، انڈر پاسز اور دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ تمام منصوبوں پر کام کو مزید تیز کیا جائے اور انہیں بروقت مکمل کیا جائے تاکہ پشاور شہر کی بہتری اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔