سلطان راہی کے قتل اور جنازہ کے درمیان چار دن کا وقفہ تھا۔ پانچویں دن جنازہ پڑھا گیا تھا۔ لاہور کی سڑکوں پر کیا مناظر تھے؟:
لارنس گارڈن کی مشرقی سڑک مشرقی گیٹ جسکے بالکل سامنے سلطان راہی کی رہائش گاہ ہے اس سڑک پر عوام کا جم غفیر پانچ دن تک مسلسل بے قابو ہجوم کی شکل میں رہا۔ یہ سڑک دونوں جانب بند رہی جس پر سلطان راہی کے دیوانے دھاڑیں مار مار کر سارا سارا دن روتے رہتے تھے۔ اس دن اندرون ملک لاہور آنے والی تمام پروازیں فل تھیں۔ لاہور کے تمام ہوٹلز کی بکنگ فل تھی۔ پورے لاہور میں سوگ کا عالم تھا۔ عوام کی اتنی بڑی تعداد کے پیش نظر کسی حادثاتی صورتحال سے بچنے کے لئے نماز جنازہ وقت سے دو گھنٹے پہلے پڑھا دیا گیا ۔ دربار شاہ شمس قاری کے احاطے میں سلطان راہی کی تدفین کی جا رہی تھی تو اس دربار کی چار دیواری پر لوگ ہی لوگ تھے اور چاروں اطراف کی دیواریں گر گئی تھیں۔ کیمرہ ۔۔۔ جو کہ سلطان راہی کا عاشق تھا لحد تک انکا پیچھا کرتا رہا۔
یاد رہے کہ سلطان راہی کی نماز جنازہ میں سوا دو لاکھ کے قریب لوگوں نے شرکت کی تھی۔ یہ لاہور کی تاریخ کا دوسرا بڑا جنازہ تھا۔ لاہور کی تاریخ میں پہلا بڑا جنازہ غازی علم دین شہید کا اور دوسرا بڑا جنازہ سلطان راہی کا ہے ، یہ ریکارڈ آن ریکارڈ ہے۔
پوسٹ مارٹم کے بعد سلطان راہی کے جسد خاکی کو انکے بیٹے طارق سلطان نے وصول کیا تھا جسکی رسید تحریر کے ساتھ لف ہے۔ بشکریہ ساجد آرائیں
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے سلانوالی روڈ پر واقع ہلالِ
میرپورخاص (شاھدمیمن) انسان کی اصل اور دائمی زندگی موت کے بعد شروع ہوتی ہے، دنیا کی یہ زندگی
میرپورخاص (شاھد میمن) حکمران غریب عوام پر آئے روز مہنگائی کے کوڑے برسارہے ہیں.مسلسل ٹیکسوں
شہید بے نظیر اباد نواب شاہ میں گٹر میں گر کر متعدد بچوں کی ہلاکت ضلعی انتظامیہ اور ٹاؤن چیئرمینوں کی مجرمانہ غفلت کے بعد
میرپورخاص (شاھدمیمن) ڈاکٹر فہمیدہ لغاری کی چھوٹی بہن مہک فاطمہ نے اپنے والدین کے ہمراہ آئی جی سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو سے ملاقات کی