November 17, 2026

ٹی ایچ کیو ملاز جعلی فیس پرچی کی شکایات پرمعطل*

IMG-20260304-WA0067

*ٹی ایچ کیو ملاز جعلی فیس پرچی کی شکایات پرمعطل*
*شہریوں نے عادی بدعنوان کی معطلی ناکافی قراردےکر نوکری سے برخاست کرنے اور سخت قانونی کارروائی کامطالبہ کیاہے*

میلسی(محمدمختارسولگی) تفصیل کےمطابق تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی میں اضافی چارج پرتعینات جونیئرریڈیوگرافر رب نواز بارے شہری نے اسسٹنٹ کمشنرمیلسی سعدبن خالد کو شکایت درج کروائی کہ رب نواز جعلی فیس سلپ جاری کرکے غیرقانونی اقدام کررہاہے۔جس پر اسسٹنٹ کمشنرمیلسی نے موقع پرپہنچ کر لیبارٹری ریکارڈ چیک کیاتو رب نواز بدعنوانی میں ملوث پایاگیا۔اسسٹنٹ کمشنر میلسی کی رپورٹ پر چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ وہاڑی نے بدعنوانی میں ملوث رب نواز ریڈیوگرافر کو فوری معطل کرکے پیڈا ایکٹ کےتحت کارروائی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔ رب نواز نامی ریڈیوگرافر آر ایچ سی شرف لڈن میں مستقل تعینات ہے اور میلسی ہسپتال میں دوماہ قبل اضافی چارج پر ڈیوٹی انجام دےرھاتھا۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی میں تعیناتی کےدوران بھی موصوف جعلی میڈیکل رپورٹ جاری کرنے،کروانے میں مشہور تھا اور کئی مرتبہ پہلے بھی معطل رہ چکاہے۔ سوشل میڈیا صارفین اور سماجی حلقوں کی جانب سے ربنواز کو عادی بدعنوان رشوت خور ٹھہرایاجارہاہے اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب مطالبہ کیاجارہاہے کہ ادارے کی بدنامی اور سائلین کا استحصال کرنے والے ملازم رب نواز کو نوکری سے برخاست کرکے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے.