ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بدلتے موسم کے پیش نظر ڈینگی سے بچاو¿ کے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہر ہفتہ منعقد ہو رہا ہے۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بدلتے موسم کے پیش نظر ڈینگی سے بچاو¿ کے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہر ہفتہ منعقد ہو رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت ڈینگی سے بچاو کے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہ ہوا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رفیق خان، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد کاشف کے علاو¿ہ دیگر محکموں کے افسران اور ڈینگی فوکل پرسنز نے شرکت کی۔اجلاس کو محکمہ صحت کے افسران نے ڈینگی کی موجود صورتحال ان ڈور آو¿ٹ ڈور ایکٹوٹیز، ہاٹ سپاٹس سرویلینس اور حفاظتی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سے بچاو¿ کیلئے تمام ٹیموں کو فیلڈ میں بھجوایا جائے اور ڈور ٹو ڈور سرویلینس کی جائے اور ڈینگی سرگرمیوں کی تھرڈ پارٹی سے مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔انھوں نے کہا کہ تمام ہاٹ سپاٹ کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے اور اگر کسی مقام پر ڈینگی لاروا کی نشاندھی ہو تو وہاں پر فوری سپرے کرایا جائے۔ تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ایس او پیز کے مطابق شیڈول تیار کر کے اپنی فیلڈ سرگرمیوں کو یقینی بنائیں، میں خود اور ضلعی انتظامیہ کے افسران ڈینگی فیلڈ ٹیموں کی سرپرائز چیکنگ کریں گے۔