August 28, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)/پانی بند ہارون آباد میں واٹر سپلاٸی کا پانی بند ہونے کی وجہ سے شہر ہارون آباد کے باسی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے بجلی کا بل ادا نہ کرنے کی وجہ سے بلدیہ کی بجلی منقطع۔

IMG-20240920-WA0172
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)/پانی بند ہارون آباد میں واٹر سپلاٸی کا پانی بند ہونے کی وجہ سے شہر ہارون آباد کے باسی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے بجلی کا بل ادا نہ کرنے کی وجہ سے بلدیہ کی بجلی منقطع۔ ہارون آباد میں بلدیہ کمیٹی کی طرف سے بجلی کا بل ادا نہ کرنے کی وجہ سے واپڈا نے بلدیہ کی بجلی منقطع کردی جسکی وجہ سے واٹر سپلاٸی پچھلے دو دن سے بند ہے ۔شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے مساجد اسکولوں سے پانی غائب ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی نے ہم سے بروقت پانی کے بل وصول کیے ہیں مگر واپڈا کو اداٸیگی نہیں کی گٸی ۔ پہلے بھی متعدد بار میونسپل کمیٹی کے عملہ کی طرف سے بل ادا نہ کرنے کیوجہ سے بجلی کا کنکشن کئی روز تک بند رکھا جاتا ہے ۔ اہل علاقہ کا وزیر اعظم شہباز شریف ۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور ڈی سی او بہاولنگر سے اپیل ہے کہ میونسپل کمیٹی کی عملہ کو پابند کیا جاۓ کہ وہ بروقت بجلی کا بل ادا کریں اور شہریوں کے پانی کے کنکشن کو چالو کریں تاکہ عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا ہوسکے

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0