سابق صوبائی وزیر محب اللہ خان کی سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان سے ملاقات۔
سابق صوبائی وزیر محب اللہ خان کی سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان سے ملاقات۔
ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، علاقائی امور اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سوات(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا و چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمنٹیرین محمود خان اور سابق صوبائی وزیر محب اللہ خان نے آج مٹہ ماندور میں ملاقات کی۔ دونوں کے درمیان ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، علاقائی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر محب اللہ خان نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات پر فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے عوام کو ریلیف اور تحفظ کی ذمہ داری میں کلیدی کردار ادا کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔