October 29, 2026

میلسی(بیو رو چیف حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ مبارکہ ہدایت کا سرچشمہ ہے۔آپ کی تعلیمات پوری انسانیت کے لئے مشعلِ راہ ہے یہ بات مولانا محمد آصف معاویہ سیال صدر علماء ونگ مسلم لیگ ن پاکستان نے سیرت کمیٹی میلسی کے زیر اہتمام کمیٹی باغ میلسی

IMG-20240920-WA0116

میلسی(بیو رو چیف حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ مبارکہ ہدایت کا سرچشمہ ہے۔آپ کی تعلیمات پوری انسانیت کے لئے مشعلِ راہ ہے یہ بات مولانا محمد آصف معاویہ سیال صدر علماء ونگ مسلم لیگ ن پاکستان نے سیرت کمیٹی میلسی کے زیر اہتمام کمیٹی باغ میلسی میں منعقدہ سالانہ مقصد آمد مصطفٰی کانفرس و محفل حمد و نعت سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانیت کو اخوت و محبت کا درس دیا گمراہ لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی معرفت عطا کی۔ تخریب کو تہذیب کے سانچے میں ڈھالا۔ شیخ الحدیث مولانا قاری محمد یٰسین نے کہا کہ حضور کی تشریف آوری اور ان کی تعلیمات مقدسہ کی بدولت دنیا سے جہالت کا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہوگیا۔عرب جو پہلے جنگ و جدل کی آماجگاہ بنا ہوا تھا امن وسکون کا گہوارہ بن گیا۔ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے آپس میں بھائی بھائی بن گئے۔انہوں نے کہا کہ ہادی دو عالم نے زندگی کے تمام شعبوں میں انقلاب پیدا کیا غلامی میں جکڑی ہوئی انسانیت کو آزادی نصیب ہوئی۔ ثناء خوانِ مصطفیٰ حافظ محمد عثمان قصوری اور حافظ ظفر شہزاد گجر نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں حمد و نعت اور مداح صحابہؓ پیش کرکے محفل پر وجد طاری کر دیا یہ پروگرام حافظ ڈاکٹر زبیر احمد کی نگرانی میں منعقد ہوا اس تقریب میں مولانا فضل الرحمن نقشبندی،مولانا مفتی محمد اقبال،مولانا نور محمد شاہین،مولانا مفتی مطیع اللہ،مولانا محمد شفیق،مولانا مفتی محمد اطہر،مولانا محمد عاصم نجم,سمیت کثیرتعداد میں علماء،سیاسی و سماجی لوگوں نے شرکت کی،آخر میں ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔