*اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کا مقصد صرف اور صرف قاضی فائزعیسی کو بچانا ہے۔چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستحط سے متعلق سوال پر بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت کے معاملے پر پوری طرح بحث ہونی
*اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کا مقصد صرف اور صرف قاضی فائزعیسی کو بچانا ہے۔چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستحط سے متعلق سوال پر بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت کے معاملے پر پوری طرح بحث ہونی چاہئیے تھی، ہر چیز کا کوئی تناظر ہوتا ہے، اس وقت میں اور اس میں فرق ہے،* *یہ جو کرنے جارہے ہیں یہ غیر قانونی اور آئین کے خلاف ہے۔ یہ سپریم کورٹ کو ختم کرنے جارہے ہیں۔ یہ سب کچھ رات کے اندھیرے میں نہیں ہونا چاہئیے تھا۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ لاہور کا جلسہ ڈو اینڈ ڈائی ہے ۔ اب بے شک جو مرضی کرلیں، پوری پارٹی کو کہہ دیا ہے، باہر نکلیں۔* *افغان قونصلر سے متعلق سوال پر صحافی کو کہا چھوڑو اسکو،یہاں ملک کے اور بہت بڑے ایشوز ہیں تمھیں اسکی پڑی ہے۔ ملک کا مستقبل داو پر لگا ہوا ہے اور تم اس کی بات کر رہے ہو*