عمرکوٹ ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) عمرکوٹ ضلع کونسل کا اجلاس چیئرمین عمرکوٹ حاجی محمد بقا پلی کی زیر صدارت منعقد ہوا ، گزشتہ اجلاس کی کارروائی بحال کرنے کا لائحہ عمل پیش کیا، اس موقع پر صوفی عقیل ،نذیر احمد ، شاھنواز جونیجو سمیت دیگر اراکین نے اجلاس میں صحت،
عمرکوٹ ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) عمرکوٹ ضلع کونسل کا اجلاس چیئرمین عمرکوٹ حاجی محمد بقا پلی کی زیر صدارت منعقد ہوا ، گزشتہ اجلاس کی کارروائی بحال کرنے کا لائحہ عمل پیش کیا، اس موقع پر صوفی عقیل ،نذیر احمد ، شاھنواز جونیجو سمیت دیگر اراکین نے اجلاس میں صحت، مویشیوں میں ویکسینیشن اور اپنے علاقوں میں بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کی شکایات کیں ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر عمرکوٹ ڈاکٹر نندلال نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چاروں تعلقوں میں مچھر مار اسپرے کروایا جا رہا ہے اور اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے اور مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر گنیش نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یوسی سطح پر ویکسینیشن کی جا رہی ہے جبکہ تعلقہ کنری کی چند یوسیز میں جلد جانوروں کی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جائے گا، اس موقع پر چیئرمین ضلع کائونسل عمرکوٹ حاجی محمد بقا پلی نے محکمہ پولیس کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا جائے اور شیرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے، اس موقع پر ضلع کائونسل چیئرمین نے میونسپل اور تمام ٹاؤن کمیٹیز کے افسران کو ہدایت کی کہ پینے کے صاف پانی اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے،اجلاس میں ممبران اور عملداروں کی غیر حاضری پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ممبر ضلع کونسل شاہنواز جونیجو نے ارسا کے بارے میں پلان پیش کیا جس کی چیئرمین نے منظور دی۔ اس موقع پر نور جہان گیلڑو نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بی آئی ایس پی میں رقم میں سے کٹوتی کی شکایت کی ، انہوں نے مزید کہا کہ رحیمدانی کرکٹ اکیڈمی ہمیشہ ضلع میں کھیلوں کے پروگرام منعقد کرواتی ہے اور ضلع میں کھیلوں کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں۔ اس موقع پر وائس چیئرمین ضلع کونسل عمرکوٹ میاں خالد ولہاری، چیف میونسپل آفیسر امتیاز ہالیپوٹو، ممبر ضلع کونسل عمرکوٹ عبدالواحد آریسر، وارث کالرو، خیرالنساء، ڈی ایس پی سٹی عمرکوٹ، نادرا انچارج نور محمد بھنبھڑو، انفارمیشن آفیسر محمد اسلم بھٹی پرنسپل بوائز ڈگری کالج عبدالرؤف سومرو ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ہریش چندر، ایاز کچھیلو، ٹیکسیشن آفیسر میونسپل کمیٹی اویس سمیجو، محکمہ اکائونٹس،محکمہ فاریسٹ، سوشل ویلفیئر ، دیگر محکموں کے افسران، سینئر صحافی الیاس تھری، چیئرمین پریس کلب مینجمنٹ کمیٹی عمرکوٹ رسول بخش رحیمدانی اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔بعد ازاں ضلعی چیئرمین نے اجلاس میں پریس کلب عمرکوٹ کے سینئر صحافی ریحان شبیر ہاشمی کے لیے مغفرت کی دعا بھی کی گئی۔