October 29, 2026

میلسی (بیو رو چیف سابقہ شوہر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنی مطلقہ بیوی سے شادی کرنے کی رنجش پر ڈنڈوں سے حملہ کرکے سابقہ بیوی سے شادی کرنے والے نوجوان کو قتل کر دیا بتایا جاتا ہے میلسی نواح فدہ ٹاؤن کی بستی ٹھوٹھہ کے رہائشی ملک محمد عابد نے محمد

20240916_065654

میلسی (بیو رو چیف سابقہ شوہر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنی مطلقہ بیوی سے شادی کرنے کی رنجش پر ڈنڈوں سے حملہ کرکے سابقہ بیوی سے شادی کرنے والے نوجوان کو قتل کر دیا بتایا جاتا ہے میلسی نواح فدہ ٹاؤن کی بستی ٹھوٹھہ کے رہائشی ملک محمد عابد نے محمد رمضان کی سابقہ بیوی سے شادی کی جس کا محمد رمضان کو رنج تھا وقوعہ کے روز ملک محمد عابد چاہ ممدے والا پر ٹریکٹر کے ذریعے زرعی اراضی پر ہل چلا رہا تھا کہ اس دوران محمد رمضان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈنڈوں اور ہھتوڑی سے مسلح ہوکر وہاں آگئے اور حملہ کرکے ملک محمد عابد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے اطلاع ملتے ہی پولیس نے ڈیڈ باڈی قبضے میں لے کر اس کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی سے پوسماڑم کرایااور قانونی کاروائی شروع کر دی