October 29, 2026

میونسپل کمیٹی میلسی کےاثاثہ جات کی گمشدگی کاسلسلہ جاری۔جناح ہال میلسی میں نصب شدہ دو ائرکنڈیشنڈ کاسامان غائب۔

20240916_065654

میونسپل کمیٹی میلسی کےاثاثہ جات کی گمشدگی کاسلسلہ جاری۔جناح ہال میلسی میں نصب شدہ دو ائرکنڈیشنڈ کاسامان غائب۔

میلسی(محمدمختارسولگی) میونسپل کمیٹی میلسی کےاثاثہ جات کی گمشدگی کاسلسلہ رک ناسکا۔ جناح ہال میلسی میں نصب شدہ دو ائرکنڈیشنڈ کاسامان غائب ہوگیا۔ گزشتہ چند سالوں سے میونسپل کمیٹی میلسی کےاثاثے پنکھے لائٹنگ پول جنگلے گرل گاڑیوں کےسپیئرپارٹس وبیشتراشیاء کی گمشدگی تاحال جاری ہے جس کی وجہ سے میونسپل کمیٹی آفس کی بلڈنگ بھوت بنگلے کامنظربنتی جارہی ہے شہرکی سماجی شخصیات نے گہری تشویش کااظہارکرتےہوئے اعلی حکام سے اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے.