اوکاڑہ (بیورو چیف جاوید راہی) گزشتہ روز یونیورسٹی ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسزلاہور میں نئے آنے والے ڈاکٹرز اور دیگر کورسز میں آنے والے طلباء کو وائس چانسلر جناب ڈاکٹر محمد یونس رانا نےخوش آمدید کہا اور سٹوڈنٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فکیلٹی کے تمام ممبرز دن رات
اوکاڑہ (بیورو چیف جاوید راہی) گزشتہ روز یونیورسٹی ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسزلاہور میں نئے آنے والے ڈاکٹرز اور دیگر کورسز میں آنے والے طلباء کو وائس چانسلر جناب ڈاکٹر محمد یونس رانا نےخوش آمدید کہا اور سٹوڈنٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فکیلٹی کے تمام ممبرز دن رات طلباء کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور تمام سٹوڈنٹس کے لیے میر ےآفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں کسی بھی طالب علم کو کوئی بھی مسئلہ ہو تو وہ میرے پاس آئے اور میں کوشش کروں گا کہ طلباء کے تمام مسائل کا فوری طور پر ازالہ کر سکوں۔ اس کے علاوہ طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرجناب وائس چانسلر محمد یونس رانا نے کہا کہ یہ یونیورسٹی ایک صدی سے زائد عرصہ سے قائم ہے اور ایشیا میں اس کا نام پہلے نمبر پر آتا ہے اور پاکستان کی پہلی دس یونیورسٹیوں میں اس کا نام آتا ہے۔ آپ سب بچے بہت خوش قسمت ہیں کہ آپ کا نام میرٹ پر آیا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ آپ اس یونیورسٹی کا نام مزید روشن کر یں گے۔