October 29, 2026

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے ہمارے بیو رو چیف محمد عامر حسین قریشی سے بسلسلہ جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم، گورنمنٹ ہائی سکول میلسی میں مقابلہ حسن نعت منعقد ہوا ۔تقریب کی صدارت رئیس مدرسہ تحسین یزدانی نے کی۔مہمان خصوصی محمد جاوید ڈپٹی ڈی ای او میلسی تھے۔مقابلہ حسن

IMG-20240919-WA0157

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے ہمارے بیو رو چیف محمد عامر حسین قریشی سے
بسلسلہ جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم، گورنمنٹ ہائی سکول میلسی میں مقابلہ حسن نعت منعقد ہوا ۔تقریب کی صدارت رئیس مدرسہ تحسین یزدانی نے کی۔مہمان خصوصی محمد جاوید ڈپٹی ڈی ای او میلسی تھے۔مقابلہ حسن نعت حصہ پرائمری، مڈل اور حصہ ہائی کے طلبہ کے مابین منعقد ہوا ۔ججز کے فرائض معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر مظہر حسین مظہر ، محمد علی سعیدی ریٹائرڈ ٹیچر ادارہ ہذا اور معروف شاعر اعجاز احمد نے سر انجام دیے۔اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں یادگاری شیلڈز اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے۔تقریب میں ادارہ کے اساتذہ عاطف بھٹہ، آصف محمود، راشد تبسم اور عبد الرشید نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ ہائے نعت ہیش کیے۔ڈاکٹر مظہر حسین مظہر ،محمد علی سعیدی ،اعجاز احمد،حافظ طالب حسین و دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے سیرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔تقریب کے اختتام پر صدر مجلس تحسین یزدانی نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور لٹریری کونسل کی کاوشوں کو سراہا اور پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو مبارکباد پیش کی۔