*بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار ملازمین کا داخلہ بند*
*بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار ملازمین کا داخلہ بند*
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بغیر ہیلمٹ تمام ملازمین کا ٹریفک دفاتر میں داخلہ بند کردیا،
کوئی بھی ٹریفک اہلکار، پولیس اہلکار ٹریفک دفاتر، پولیس لائنز میں داخل نہیں ہوگا،
روڈ پر بھی کوئی بغیر ہیلمٹ ٹریفک اہلکار نظر آیا تو چالان کےساتھ ساتھ محکمانہ کارروائی بھی ہوگی،
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا ایس پیز اور سرکل افسران کو خود کارروائی کا حکم،
ہیلمٹ پر زیروٹولرنس پالیسی ہے، عملدرآمد یقینی بنائیں، سی ٹی او لاہور
موٹرسائیکل کا لائسنس بنوانے کیلئے آنے والوں کےلیے بھی ہیلمٹ لازمی،
*شہری چالان کے ڈر سے نہیں،بلکہ اپنے تحفظ کیلئے ہیلمٹ پہنیں، عمارہ اطہر*