October 29, 2026

*_اپوزیشن نے حکومت سے آئینی ترمیم پر دوسرے راؤنڈ کے مذاکرات کے لیے جسٹس منصور علی شاہ کی چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی شرط عائد کردی_*

20240916_065654

*_اپوزیشن نے حکومت سے آئینی ترمیم پر دوسرے راؤنڈ کے مذاکرات کے لیے جسٹس منصور علی شاہ کی چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی شرط عائد کردی_*

*_ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جے یو آئی (ف) نے مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ آئینی ترمیم کے موجودہ مسودے پر کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، اگر حکومت کوئی سنجیدہ عدالتی اصلاحات چاہتی ہے تو اس پر بات کی جاسکتی ہے۔_*

* آئینی ترامیم کے لیے حکومتی تجاویز کسی صورت قابل قبول نہیں، مولانا فضل الرحمان کا دوٹوک جواب_*

*_ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن نے مشترکہ طور پر حکومت کو آگاہ کردیا ہے کہ عدالتی اصلاحات پر مذاکرات سے قبل جسٹس منصور علی شاہ کی چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے۔_*

*_ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ رات پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کو اپوزیشن کے مطالبے سے آگاہ کردیا ہے۔_*

* آئینی ترمیم کے لیے مولانا فضل الرحمان کی حمایت نہیں ملی، خواجہ آصف_*

*_ذرائع نے بتایا کہ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سیاسی مصروفیات ترک کرکے 10 روز کے لیے ملتان روانہ ہوچکے ہیں جہاں وہ ختم نبوت کانفرنسز اور دیگر مذہبی سرگرمیوں میں مصروف ہوں گے