October 29, 2026

قصور ایس ڈی او سب ڈویژن بہادر پورہ لیسکو قصور لوگوں کے فون سننے سے قاصر،لوگوں کے دفتر پہنچنے پر ذاتی جان پہچان والے لوگوں سے گپ شپ میں مصروف،لوگ مجبور ہو کر واپڈا سب ڈویژن بہادر پورہ کی بجائے عدالت سے رجوع کرنے لگے،ایس ایکسئین بہادر پورہ،ایس ای قصور و ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس کی اپیل

20240919_082353

قصور
ایس ڈی او سب ڈویژن بہادر پورہ لیسکو قصور لوگوں کے فون سننے سے قاصر،لوگوں کے دفتر پہنچنے پر ذاتی جان پہچان والے لوگوں سے گپ شپ میں مصروف،لوگ مجبور ہو کر واپڈا سب ڈویژن بہادر پورہ کی بجائے عدالت سے رجوع کرنے لگے،ایس ایکسئین بہادر پورہ،ایس ای قصور و ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس کی اپیل

تفصیلات کے مطابق قصور لیسکو کی سب ڈویژن بہادر پورہ نے اپنے صارفین کو اپنے ناروا رویہ کی وجہ سے ذلیل کرنا شروع کر دیا ہے جس کے بجائے لوگ واپڈا دفتر کے عدالت سے رجوع کرنے لگے ہیں
ایس ڈی او سب ڈویژن بہادر پورہ اس قدر مصروف رہتے ہیں کہ صارفین کی نا تو کال سنتے ہیں نا ہی واٹس ایپ میسجز و کال صارفین تھک ہار کر واپڈا دفتر پہنچتے ہیں تو ایس ڈی او صاحب ذاتی لوگوں سے گپ شپ میں مصروف ہوتے ہیں اور لوگوں کی درخواستیں تک پڑھ نہیں پاتے اور بیٹھے ہی حکم صادر فرما دیتے ہیں کہ فلاں کمرے میں چلے جائیں وہاں پہنچنے پر مذید کسی اور کمرے میں بیجھا جاتا ہے اور پھر وہاں سے کبھی کسٹمر کئیر کاؤنٹر تو کبھی آر او آفس تو کبھی کہیں تو کبھی کہیں جس پر تھک ہار کر سب ڈویژن بہادر پورہ کے صارفین نے انصاف کیلئے عدالت سے رجوع کرنا شروع کر دیا ہے
صارفین نے ایس ڈی او و دیگر عملہ سب ڈویژن بہادر پورہ کے خلاف احتجاج کیا ہے اور ایکسئین سب ڈویژن بہادر پورہ،ایس ای لیسکو واپڈا قصور اور ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس لے کر کسی ذمہ دار ایس ڈی او و دیگر عملہ کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے
صارفین کا کہنا ہے کہ اگر ہم نے عدالت سے ہی کام کروانا ہے تو پھر ایس ڈی او و دیگر عملہ کس بات کی کروڑوں روپیہ ماہانہ کی تنخواہیں لے رہے ہیں
لہذہ ان کی جگہ کسی اور کو تعینات کیا جائے

رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم
#قصوریات