15

تم ہیرا منڈی کی عورت ہو تم کہاں سے میری بہن لگتی ہو : وہ جملہ جسے یاد کرکے فائٹ انسٹرکٹر تارا آج بھی

تم ہیرا منڈی کی عورت ہو تم کہاں سے میری بہن لگتی ہو : وہ جملہ جسے یاد کرکے فائٹ انسٹرکٹر تارا آج بھی رو دیتے ہیں،حالانکہ بعد میں میری شادی کا سارا خرچہ نادرہ نے اُٹھایا تھا ۔۔۔ ماضی کی مشہور فلموں کے فائٹ انسٹرکٹر تارا نادرہ بیگم کے حوالے سے ایک واقعہ بیان کرتے ہیں ، ایک بار نادرہ کے ساتھ کھڑا ہو کر شوقیہ طور پر تصویر بنوا رہا تھا ، تصویر بنانے والے نے مذاقا کہا آپ ووہٹی لاہڑا کم اور بہن بھائی زیادہ لگ رہے ہیں ، یہ سن کر نادرہ بیگم کہنے لگیں اچھی بات ہے اگر بہن بھائی لگ رہے ہیں تو ۔۔۔ یہ سن کر میں نے کہا تم ہیرا منڈی کی عورت ہو تم کہاں سے میری بہن بن گئی ہو ۔ میرا یہ جملہ نادرہ بیگم کو چھلنی کر گیا اور وہ زار وقطار رونے لگیں ، میں بہت پریشان ہوا اور شرمندہ بھی کہ یہ میں نے کیا کہہ دیا ، میرے ضمیر نے ملامت کی اور میں نے نادرہ بیگم کے سر پر ہاتھ رکھ کر کہا آج سے آپ میری بہن اور میں آپ کا بھائی ۔۔۔۔۔ اسکے بعد وہ جب تک زندہ رہی بہنوں کی طرح میرا خیال رکھتی تھی ۔ اسکی محبت اور یہ واقعہ آج بھی مجھے رُلا دیتا ہے ۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں