October 29, 2026

آپ نے نون لیگ کے لیے بہت اچھا لکھا۔ میں اس پارٹی کو اور پی پی پی پی کو اس لیے پسند نہیں کرتا کہ اگر یہ اتنے اچھے تھے تو پاکستان پر اتنے برے حالات اور اتنی مہنگائی کیسے آئی۔

20240916_065654

آپ نے نون لیگ کے لیے بہت اچھا لکھا۔

میں اس پارٹی کو اور پی پی پی پی کو اس لیے پسند نہیں کرتا کہ اگر یہ اتنے اچھے تھے تو پاکستان پر اتنے برے حالات اور اتنی مہنگائی کیسے آئی۔

اگر یہ سارا ملبہ پاکستان تحریک انصاف پر ڈالتے ہیں تو کیا پاکستان تحریک انصاف 3 سالوں میں اتنا برا حال کر سکتے ہے کہ اتنے قرضے اور اتنی مہنگائی ہو گئی۔

چلو ان کے کہنے پر یہ بات کو تھوڑی دیر کے لیے مان ہی لیا جاتا ہے کہ یہ پاکستان تحریک انصاف نے کیا ہے تو آج تک یہ سب کچھ ثابت کیوں نہیں کر سکے۔

آپ کی تحریر ایک پارٹی کے لیے بہت اچھی ہے لیکن اگر ایک پاکستانی بن کر پاکستان کی خاطر سوچا جائے تو انہوں نے بہت غلط کیا۔

میں روزانہ کی بنیاد پر کتنے ہی انٹرویو کرتا ہوں اور ہر ایک کا دکھ الگ ہوتا ہے لیکن اس دکھ کی جڑ قرض اور بھوک ہوتی ہے۔

کیا پاکستان ملک اس لیے آزاد ہوا کہ اس ملک میں رہنے والے اس ملک کے وڈیروں کے غلام بن کر رہیں اور اس غلامی میں قرض اور بھوک کی چکی میں پیس پیس کر مر جائیں۔

آپ کا علم، آپ کی عمر میرے سے بہت زیادہ ہے میں اپنی ایک مختصر سی زندگی کے ایک چھوٹے سے تجربے سے یہ محسوس کرتا ہوں کہ ان دونوں سیاسی پارٹیوں نے ہمیشہ سیاسی جال میں عوام کو لوٹا ہے اور ہم ہمیشہ اسی سیاسی جال میں لٹتے رہے۔

آج میرے قلم میں اتنی طاقت نہیں اور نا ہی اتنا علم ہے کہ میں کچھ لکھ سکوں لیکن اگر میں کبھی لکھا تو میں اس پاکستان کے لیے لکھوں گا جس کو کھانے والے یا تو ختم ہو گئے یا اس کو تنہا چھوڑ کر کہیں اور چلے گئے۔