پاکستان فلم انڈسٹری کی ایک مشہور ڈانسر پرفارمر اور اداکارہ نرگس عرف نگو کو 5 جنوری 1972 کو ق۔ت۔ل کردیا گیا تھا ، نگو کو انکے شوہر نے ق۔ت۔ل کیا تھا اس واقعہ کا پس منظر یہ ہے کہ 1971 میں فلم قاسو بننا شروع ہوئی اس فلم کے پروڈیوسر خواجہ اظہر حسین تھے اس فلم سے پہلے اور بعد میں اظہر حسین نے نگو اور اسکے خاندان پر بہت پیسہ خرچ کیا اور نگو سے شادی بھی کر لی تھی ۔اس دور کے تقاضوں کے عین مطابق اداکارہ نگو کا خاندانی پس منظر بازار حسن کا تھا اظہر حسین نے انہیں بہت محبت سے عزت احترام سے رکھا لیکن نگو کے میکے والے لالچی تھے انکا خیال تھا کہ نگو کو اظہر حسین سے جان چھڑا کر کوئی نیا شکار تلاش کرنا چاہیے ، چنانچہ اسکی والدہ نے نگو کو واپس بازار حسن بلا لیا اور خواجہ اظہر کے بار بار پیغامات کے باوجود واپس اسکوگھر بھیجنے سے انکار کردیا اس پر خواجہ اظہر نے اپنے ماموں اور کچھ دوستوں کے ساتھ مسل۔ح ہو کر نگو کے بازار حسن والے آبائی گھر پر حم۔لہ کردیا ، کہا جاتا ہے کہ خواجہ اظہر حسین نے آخری بار بھی نگو اور اسکی والدہ سے پوچھا کہ واپس جانا ہے یا نہیں ؟ جب انہوں نے انکار کردیا تو جدید ہتھیاروں سے لیس خواجہ اظہر اور انکے ساتھیوں نے فائیر۔نگ کردی اور نگو اسکی والدہ بہن بھائیوں سمیت متعدد افراد کو ق۔ت۔ل کردیا جب یہ لوگ فرار ہونے لگے تو کچھ پولیس ملازمین نے انہیں روکا اس مقابلے میں خواجہ اظہر کے ماموں جان بحق ہو گئے جبکہ خواجہ اظہر کو گرفتار کر لیا گیا ، انہیں عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ، خواجہ اظہر نے اپنی سزا پوری کی اور برسوں بعد جب رہا ہوئے تو انکا ذہنی توازن خراب ہو چکا تھا کچھ سالوں بعد وہ بدحالی اور کسمبرسی کے عالم میں انتقال کر گئے ۔۔۔۔ دعا ہے اللہ کریم اداکارہ نگو اور خواجہ اظہر کی غلطیاں کوتاہیاں معاف کرے اور انکی مغفرت فرمائے آمین #fblifestyle
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]