7

*تحزیر الناس* جمعرات 19 فروری 2026 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

*تحزیر الناس*

جمعرات 19 فروری 2026
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

یہ سچ ہے کہ ہم نیک بننا نہیں چاہتے بلکہ نیک نظر آنا چاہتے ہیں۔

خبر نہیں کیا نام ہے اسکا
خود فریبی یا خدا فریبی

اے عقل ودانش والو!
رمضان کا مہینہ سایہ فگن ہو چکا ہے اور ہمیں اس نیکیوں کے موسم بہار کا بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیئے۔ یہ مہینہ ایک چانس دے رہا ہے اپنے اپنے گناہوں کو بخشوانے کا۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ہلاکت ہو اس شخص کے لۓ کہ جس کی زندگی میں رمضان کا مہینہ آیا اور وہ اپنے آپ کو بخشوا نہ سکا۔

کون جانے کہ کس کس کی قسمت میں یہ آخری رمضان ہو۔ اس لئے مناسب یہ جانیئے کہ اس رمضان کو اپنی زندگی آخری رمضان سمجھ کر بھر پور عبادت کی جائے۔

شب قدر سے بد بخت ہی دور رکھا جاتا ہے۔ اس ماہ میں اللہ تعالی نے شب قدر کی شکل میں ایسی نایاب اسکیم عطا کی ہے کہ اس ایک رات کی عبادت ہزار مہینوں سے افضل ہے یعنی ہمارے حساب سے تراسی سال چار ماہ یعنی اوسطا” ایک عام آدمی کی زندگی بھر کی عبادت سے افضل ہے مگر ہم غفلت کی نیند سو رہے ہوتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ بس بخشش ہو جاۓ گی۔ اللہ تعالی کے احکامات اور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرنا نہیں اور شفاعت رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امیدوار بنے بیٹھے ہیں۔

ذرا سوچو!
اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے حشر کے میدان میں یہ سوال کر لیا کہ اے بندے تمہاری شفاعت میں کیوں کراؤں؟

کیا دنیا میں میری باتیں مانی تھیں۔ ان پر عمل کیا تھا۔ میرے جیسی شکل بنائی تھی اور میری پیروی کی تھی؟ تو آپکے پاس اس سوال کا کیا جواب ہو گا؟

*جی چرانا کام سے اور کامیابی کا یقیں؟*

عید کے اجتماعات میں تو بھاگے بھاگے جاتے ہو۔ کیا ماہ رمضان کے سارے احکامات پر عمل کیا تھا کہ عید والے دن اللہ تعالی سے اجر مانگنے چلے جاتے ہو۔

کیا نماز پنجگانہ اور تراویح پڑھیں تھیں؟ جھوٹ بولنا، ملاوٹ کرنا، ناپ تول میں کمی، حرام کھانا، بدکاری، بداخلاقی، بد زبانی چھوڑ دی ہیں؟

اے عقل و دانش والے لوگو!

اب بھی آپ کے پاس اس رحمتوں اور برکتوں والے مہینے کو آخری چانس سمجھ کر اس سے فائدہ اٹھا لو۔ پھر نہ کہنا کہ خبر نہ ہوئی۔

شاید یہ آپکی زندگی کا آخری رمضان ہو۔

بہنو! اور بھائیو
نیکیوں کا موسم بہار چل رہا ہے کچھ کر لو پھر نہ پچتانا۔

*الدعاَء*
اے اللہ تعالی ہمیں اس رمضان کے با برکت مہینے سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرماء۔

آمین یا رب العالمین

متنبہ
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں