وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی،ضلع وہاڑی میں نئے کرایہ نامہ پر عملدرآمد کیلئے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ خود فیلڈ میں متحرک ہو گئے
وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی،ضلع وہاڑی میں نئے کرایہ نامہ پر عملدرآمد کیلئے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ خود فیلڈ میں متحرک ہو گئے ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز،سیکریٹری آر ٹی اے کو بھی بس،ویگن سٹینڈ اور اڈوں کے معائنہ کا حکم دے دیا ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے جنرل سٹینڈ کا دورہ کیا اور نئے کرایہ نامہ آویزاں کرانے کے ساتھ عملدرآمد کا جائزہ لیاڈپٹی کمشنر وہاڑی خود پبلک ٹرانسپورٹ کے اندر جاکر مسافروں سے معلومات لیں ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف ہر مسافر کو ملے گا جس کیلئے مسافروں تک ریلیف پہنچانا شروع کردیا گیا انہوں نے کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کی شامت آ گئی اس حوالے سے گاڑیوں کی چیکنگ، مسافروں سے وصول کردہ کرائے کے بارے میں پڑتال جاری ہے زائد کرایہ واپس کرانے کے ساتھ جرمانے اور دیگر قانونی کارروائی ہوگی اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے کامران انور بھی موجود تھے