وہاڑی (محمدمعظم جوئیہ) تحصیلدار وہاڑی ملک جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت ریونیو سے متعلقہ سائلین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں میرے آفس کے دروازے ہر خاص وعام کیلئے کھلے ہیں کسی بھی
وہاڑی (محمدمعظم جوئیہ) تحصیلدار وہاڑی ملک جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت ریونیو سے متعلقہ سائلین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں میرے آفس کے دروازے ہر خاص وعام کیلئے کھلے ہیں کسی بھی شکایت کی صورت میں میرے ساتھ رابطہ کریں انشاء اللہ ہر شکایت کا ازالہ کیا جائے گا یہ بات انہوں نے اپنے آفس میں سائلین کے مسائل سنتے ہوئے کہی۔ تحصیلدار ملک جاوید نے سائلین کی درخواستوں پر فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کئے اور اپنے ماتحت عملہ کو ہدایت کی کہا کہ عوام کے انتقالات،رجسٹری، فرد کا اجراء اور دیگر ریونیو سے متعلقہ مسائل کو بروقت حل کریں اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی