وہاڑی (محمدمعظم جوئیہ) اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے وومن ورکنگ ہاسٹل، جنرل بس اسٹینڈ، سپیشل ایجو کیشن سکول اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا انہوں نے وورمن ورکنگ ہاسٹل کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور کام کی
وہاڑی (محمدمعظم جوئیہ) اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے وومن ورکنگ ہاسٹل، جنرل بس اسٹینڈ، سپیشل ایجو کیشن سکول اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا انہوں نے وورمن ورکنگ ہاسٹل کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور کام کی رفتار کو تیزکرنے کا حکم دیا انہوں نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب ملازمت پیشہ خواتین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے وومن ورکنگ ہاسٹل کی تعمیراتی کام میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ مقررہ مدت میں ہاسٹل کی تعمیر کو مکمل کر لیا جائے گا جس سے ملازمت پیشہ خواتین کو بہترین رہائشی سہولیات میسر آسکیں اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے جنرل بس اسٹینڈ میں بسوں پر کرایہ نامہ، انتظار گاہ میں سہولیات کی فراہمی، صفائی ستھرائی، ٹک شاپ پر اشیاء کی قیمتوں اور دیگر معاملات کا جائزہ بھی لیا اور بلدیہ افسران کو ہدایت کی کہ مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے انہوں نے ٹکٹ کاؤنٹر پر موجود عملہ کو ہدایت کی کہ کرایہ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے سپیشل سکول میں سماعت، بصارت، قوت گویائی سے محروم و جسمانی معذوری کا شکار بچوں سے ملاقات کی اور ان کی تعلیمی استعداد کار کا جائزہ اور تدریسی عمل اور اساتذہ کی حاضریاں چیک کیں -انہوں نے اساتذہ کو جدید تقاضوں کے مطابق بچوں کی تعلیم و تربیت کی ہدایت کی۔ بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر ڈی ایچ کیوہسپتال کا بھی دورہ کیا انہوں نے ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی، ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے علاج معالجہ کی سہولیات بارے دریافت کیا جس پر مریضوں نے اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ہسپتالوں میں بہترین علاج معالجہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس حوالے سے کسی قسم کی سستی یا غفلت ہرگز نہیں ہونی چاہیے۔